Results 1 to 2 of 2

Thread: ان دنوں روØ+ کا عالم ہے عجب

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 ان دنوں روØ+ کا عالم ہے عجب


    ان دنوں روØ+ کا عالم ہے عجب
    جیسے جو Ø+سن ہے میرا ہے وہ سب

    جیسے اک خواب میں نکلا ہوا دن
    جیسے اک وصل میں جاگی ہوئی شب

    دل پہ کھلتا ہے اسی موسِم میں
    غم کسے کہتے ہیں اور کیا ہے طرب

    جس سے ہو جائے جہاں ہو جائے
    ہے Ù…Ø+بت ہی Ù…Ø+بت کا سبب

    جاں فزا ہے جو عطا کرتے رہو
    بوسۂ لب Ú©ÛŒ طرØ+ بوسۂ لب

    پہلے اک ناز بھرا ربط و گریز
    اس نے پھر بخش دیا سب کا سب

    تم سا کیا ہو گا یہاں خواب کوئی
    مجھ سا کیا ہو گا کوئی خواب طلب

    کاش تعبیر میں تم ہی نکلو
    جب کوئی خواب ہو تعبیر طلب

    اس کے عشّاق جہاں بھی دیکھو
    ایک ہی نشّے میں ڈوبے ہوئے سب

    سلسلے اس سے جو مل جائیں تو ٹھیک
    ورنہ جھوٹے ہیں یہ سب نام و نسب

    لوگ موجود ہیں اب بھی جن کے
    منہ سے جو بات نکل جائے ادب

    سایۂ زلف میں مر جاؤں علیم
    کھینچ لے گر نہ مجھے سایۂ رب





    2gvsho3 - ان دنوں روØ+ کا عالم ہے عجب

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ان دنوں روØ+ کا عالم ہے عجب

    2gvsho3 - ان دنوں روØ+ کا عالم ہے عجب

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •